APHC-AJK

محمود احمد ساغر کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط: تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

اسلام آباد :جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ( ڈی ایف پی) ِنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر پر دہائیوں سے جاری تعطل کو ختم کریں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔
”ڈی ایف پی ” کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ یہ تنازعہ تقریبا آٹھ دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے لیکن یہ بدستور حل طلب ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازع کوئی نیا یا محض دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کے حل کے لیے باضابطہ طور پر متعدد قراردادوں پاس کی ہیں۔انہوںنے لکھا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان کی 13 اگست 1948 اور 5 جنوری 1949 کی قراردادوں میں بھی اس اصول کو تسلیم کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے مستقبل کا تعین اس کے عوام کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ مرضی سے ہو گا۔پارٹی نے کہا کہ اس کے باوجود جموں و کشمیر کے لوگ 1947 سے اپنے بنیادی حق خودارادیت سے محروم ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں کے دوران بہت زیادہ انسانی مصائب، جانوں کے ضیاع، نقل مکانی، حراستوں، سیاسی پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں متعارف کرائے گئے مختلف قانونی، انتظامی،اراضی اور ڈومیسائل سے متعلق اقدامات اور آبادی کے تناسب میں تبدیل کی بھارتی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔محمود احمد ساغر نے خط میں کہا کہ صورتحال خاصی تشویشناک ہے کیونکہ جموں و کشمیر ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں تین جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستیں چین، بھارت اور پاکستان قریب قریب واقع ہیں۔بھارت اور پاکستان جموں اور کشمیر پر کئی جنگیں اور فوجی تنازعات لڑ چکے ہیں، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔
محمود احمد ساغر نے خط میں کہا کہ تقریبا آٹھ دہائیوں کے بعد یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ تشویش کے اظہار سے آگے بڑھے اور اپنے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے دائرے میں رہتے ہوئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے ۔پارٹی نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اس اپیل پر سنجیدگی سے غور کریں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button