مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سوپور سے نیشنل کانفرنس کے پنچایتی رکن کی لاش برآمد

 

سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پولیس نے اتوار کو شمالی کشمیر کے علاقے سوپورسے نیشنل کانفرنس کے ایک پنچایتی رکن کی لاش برآمد کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ لاش سوپور کے علاقے لاڈورہ سے برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںکیس درج کرکے حقائق معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ لاش کی شناخت نیشنل کانفرنس کے پنچ معراج الدین میرولدمحمد امین میر کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button