مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: سکول بس الٹنے کے باعث 15طلبہ زخمی

سری نگر، 10 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے زیر انتظام ایک سکول کی بس الٹ جانے سے کم از کم 15 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرمی گڈ ول سکول کی بس ضلع کے علاقے کڈی پورہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر طلبہ کو بچانے کے بجائے موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی طلبہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔طلبہ کے والدین کا کہناہے کہ انہوں نے سکول انتظامیہ سے پرانے ماڈل کی گاڑیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن کچھ نہیں ہوا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button