مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں:بھارتی پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی
جموں 09 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے ضلع ریاسی میں ”انڈین ریزرو پولیس“( آئی آر پی)کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکار جاوید علی ڈار نے ضلع کے علاقے Talwaraمیں آج صبح اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی۔اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 512ہو گئی۔