مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندو توا طاقتوں کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کوئی جگہ نہیں،سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں

سرینگر 16 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور دیگر ہندوتوا طاقتوں اوران کے ساتھیوں کیلئے مقبوضہ علاقے میںکوئی جگہ نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پوسٹر کشمیر ریزسٹنس الائنس کی طرف سے سری نگر، بڈگام، بارہمولہ، سوپور، بومئی، زینگیر، ا±وڑی اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر نمایاں مقامات پر چسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ سجاد غنی لون، الطاف بخاری اور عمران انصاری جیسے غداروں کا وہی انجام ہوگا جو میر صادق اور میر جعفر کا ہوا تھا۔ پوسٹروں میں مزید لکھا ہے کہ ہندوتوا سے متاثر بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کی حمایت کشمیر کاز کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button