مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری: پراسرار دھماکے میں غیر کشمیری جوڑا زخمی

جموں20اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک غیر کشمیری جوڑا زخمی ہو گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی ونود کمار اور اسکی بیوی کرانتی دیوی ضلع کے قصبے کوٹرنکا کے علاقے جگلانو میں دھماکے سے زخمی ہو گئے ۔ انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجوری محمد عالم چوہدری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button