مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں دونوجوان شہید کردیے
سرینگر07ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں بجبہاڑہ کے علاقے تھجواری میں محاصرے اورتلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔