مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر 21اپریل (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں 3کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پارسوانی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
اس سے قبل اسی علاقے میں سحری کے وقت ایک جھڑپ میں 5 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے ۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا ۔