مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: آتشزدگی کے باعث سات رہائشی مکانات تباہ

سرینگر23 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم سات رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے نمچہ بل میں ایک گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھرک اٹھی جس نے پھیل کر آس پاس کے چھ دیگر گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر فائرسروس اورمقامی لوگوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، جلال الدین ڈار، محمد رفیق ترمبو، پروینہ بانو اور وسیم احمد ڈار کے سات رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button