مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اوربھارتی فوجی کی خودکشی

سرینگر یکم مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔
خودکشی کرنے والے سی آئی ایس ایف اہلکار کی شناخت 28سالہ کمل جیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اوروہ گریز میں تعینات تھا۔ پٹھانکوٹ سے تعلق رکھنے والے کمل جیت سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ لاش کو طبی معائنے اور قانونی کارروائی کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گریز منتقل کر دیا گیاہے۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 540ہو گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button