مقبوضہ جموں و کشمیر

ٓمقبوضہ کشمیر: عید کے روز سڑک حادثات میں 12افراد زخمی

سرینگر04مئی( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں عیدالفطر کے روز 10 سڑک حادثات میں تین بچوں سمیت کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سڑک حادثات کے حوالے سے ایک درجن مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ۔
دریں اثنا مقبوضہ علاقے کے ضلع گاندربل میں آج(بدھ) ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو ئے ۔ضلع کے علاقے پرنگ میں ایک آلٹوکار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو ئے جن کے نام حارث مشتاق ماگرے ، مشتاق احمد ماگرے اور ساحل احمد ماگرے معلوم ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button