مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ: بھارتی فوج نے” وی جی ڈی“ ارکان کو ہتھیاروں کی تربیت دینے کا عمل تیز کر دیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے بدنام زمانہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز (وی جی ڈی) کو ہتھیاروں کی تربیت دینے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ وی جی ڈی جموں خطے میں خاص طور پر سرگرم ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے 17 کے قریب دور دراز دیہاتوں کے 150 کے قریب وی ڈی جی ارکان جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں بھارتی فوج کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ تربیت میں خودکار ہتھیاروں کا چلانا، بنکروں کی تعمیروغیرہ شامل ہیں۔یہ تربیتی پروگرام ڈوڈا ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 90 کلومیٹر دور بھلیسہ علاقے میں شنگنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فورسز نے ان علاقوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
بھارتی فوج نے وی جی ڈی ارکان کو نئی جدید رائفلیں بھی فراہم کی ہیں۔ ویلیج ڈیفنس گارڈز کا نام پہلے ویلیج ڈیفنس کمیٹی تھا ۔ بھارتی فوج نے یہ ملیشیا جموں کے مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے قائم کر رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button