مقبوضہ جموں و کشمیر
وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکام کی جانب سے نماز عیدکے اجتماعات پرپابندی کی مذمت
اسلام آباد 05مئی (کے ایم ایس)
وزیراعظم شہباز شریف نے غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی حکام کی طرف سے نماز عید کے اجتماعات پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کاا عادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی۔