بھارت

بھارت میں مسلمان ظلم و ستم کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کریں:مولانا توقیر رضا خان

نئی دہلی 25مئی (کے ایم ایس ) بھارت میں معروف عالم دین مولانا توقیر رضا خان نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کریں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مولانا توقیر رضا خان نے نئی دہلی میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میںآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ مسلمانوں کو بھارت کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر پر جمع ہونا چاہئے اور حکومت سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ یا تو وہ اپنا راستہ درست کرے یا انہیں جیل بھیج دیا جائے کیونکہ ہم اس بددیانت بھارت میں نہیں رہنا چاہتے۔انہوں نے نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ تاج محل اور لال قلعے کوکھود کر دکھائے۔انہوں نے گیانواپی مسجد پر جاری تنازعے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ تاج محل اور لال قلعے کی طرف نہیں جائیں گے۔ وہ اس جگہ جائیں گے جہاں ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاج محل سے ہمیں کیا فائدہ ہے؟ یہ آپ کے کنٹرول میں ہے ۔آپ کو اس کا نام بدل کر تیجو مہالیہ رکھ دینا چاہیے۔ اس سے ہمیں کیا فرق پڑے گا؟ یہ آپ ہیں جو احاطے سے پیدا ہونے والی آمدنی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کبھی بھی تاج محل اور لال قلعہ نہیں کھودیں گے کیونکہ آپ کو ان سے بھاری رقم مل رہی ہے۔ آپ جان بوجھ کر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے مساجد کے ساتھ چھیڑ چھاڑکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button