مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں: عزیر غزالی

72a5666c-dd64-4658-95ad-21f49bd2ceb9مظفرآباد 03 جون (کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش اور مثالی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اپنے مادر وطن کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے بے مثال اتحاد نے بھارتی منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ عزیر غزالی نے کہا کہ بھارتی حکومت، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں لیکن غیور کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button