بھارت

گستاخانہ تبصروں پر بی جے پی رہنماﺅں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سرینگر 23 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی نے توہین رسالت کے مرتکب بی جے پی رہنماﺅں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جموں وکشمیر سول سوسائٹی نے سری نگر میں منعقدہ جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک قرار کے ذریعے توہین رسالت کے گھناﺅنے جرم میں ملوث بی جے پی رہنماﺅں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا۔ سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں مجرموں کی گرفتاری میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے مسلمانوں کے جذبات مزید مجروح ہو رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button