مقبوضہ جموں و کشمیر

غیر قانونی طو رپر نظربند کشمیری حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

IMG-20220709-WA0000سرینگر08 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ﺅں عبدالاحد پرہ اورفاروق توحیدی نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی عیدالاضحی سے پہلے پہلے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے انہوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ شبیر احمد شاہ،محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی ،نعیم احمد خان فاروق احمد ڈار، محمد یوسف میر آیاز اکبر پیر سیف اللہ معراج الدین کلوال شاہد الاسلام، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، الطاف احمد شاہ ،محمد رفیق گنائی ،شوکت حکیم ،معراج الدین نندہ، اسداللہ پرے، محمد حیات بٹ، مولوی سجاد ،ناہیدہ نصرین مہمیدہ صوفی، محمد یوسف فلاحی و دیگر تمام نظر بندوں کی فوری رہائی کی اپیل کی تاکہ وہ عید کا خوشی بھرا دن اپنے اہلخانہ کے ساتھ منا سکیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی اداروں سے بھی اپیل کہ وہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button