مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی دوسرے دن بھی جاری رکھی
سرینگر12جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں مسلسل دوسرے دن بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی ۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ریبن میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی عید الاضحی کے دوسرے دن پیر کو شروع کی تھی ۔ فوجیوں نے علاقے میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔