مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں


اسلام آباد 14 جولائی (کے ایم ایس)
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر منا کر ایک بار پھر بھارتی حکمرانوں پر واضح کردیاہے کہ وہ بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسکے غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہ فوجی طاقت کے ذریعے کمزور نہیں کیاجاسکتا اورتاریخ شاہد کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے قوموں کی آزادی کی تحریکوںکو دبایا نہیں جاسکا ہے۔ رپورٹ میں زوردیاگیا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی فوجیوں کی گولیوںکا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل عام، گرفتاریاں ،ظلم و تشدد اور دیگر ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں اوربھارتی تسلط کے خلاف عوامی مزاحمت کو کشمیر کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں اور وہ دن دو نہیں جب جموں وکشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زوردیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی فوری بند کرائے اور جموں وکشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرائے ۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی اورخطے بالادستی کے عزائم نے جنوبی ایشیاء کے امن و استحکام کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button