مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے کی عدالت نے فہد شاہ اور عبدالاعلیٰ فاضلی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

جموں 15جولائی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول خصوصی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے کہا ہے کہ جموں کی این آئی اے کی ایک عدالت نے صحافیوں فہد شاہ اورعبدالاعلی فاضلی کی ضمانت کی درخواست کومسترد کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ آج این آئی اے جموں کے خصوصی جج نے عبد الاعلی فاضلی اور فہد شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیاگیا ہے ۔عبد الا علی فاضلی کو ماہانہ میگزین "کشمیر والا” میں شائع ہونے والے ان کے ایک مضمون "غلامی کی بیڑیاں ٹوٹ جائیں گی” کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھاجبکہ فہد شاہ کشمیر والا کے ایڈیٹر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button