مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:کپواڑہ میں 3طالب علم لاپتہ

downloadسرینگر20جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع کپواڑہ سے تین طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آٹھویں جماعت کے طالب علم عرفان مشتاق وانی، بارہویں جماعت کے طالب علم ناصر فیاض ڈار اور گیارہویں جماعت کے طالب علم بلال احمد ڈار کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ 18جولائی کو اپنے اپنے گھروں سے سکول کے لیے نکلے اور واپس نہیں آئے۔عرفان مشتاق کے والد مشتاق احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ہتمولہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔انہوں نے کہا ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کریں تاکہ ہمارے بچے بحفاظت اپنے گھر لوٹ جائیں۔ ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button