مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے تمام مقدمات میں محمد زبیر کی ضمانت منظور کر لی

نئی دلی 20جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو اتر پردیش پولیس کی طرف سے ان کیخلاف درج تمام6 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ڈی وائی چندرچوڑاور اے ایس بوپنا پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ دلی کی عدالت زبیر کے خلاف درج ایک مقدمے میں انہیں پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے لہذااسے طویل عرصے تک قید میں رکھنا مناسب نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے محمد زبیر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف اتر پردیش میں درج تمام مقدمات دلی منتقل کرنے اور انہیں ایک ساتھ اکٹھا کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ زبیر کے خلاف درج مقدمات کی جامع جانچ ہونی چاہیے اور تمام مقدمات کو یوپی سے دلی منتقل کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ محمد زبیر کے درج مقدمات کی منسوخی کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے انہیں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے ۔عدالت عظمیٰ نے محمد زبیر کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے اتر پردیش حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کو بھی تحلیل کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے زبیر پر سوشل میڈیا پر کسی قسم کی پوسٹ یا ٹویٹ کرنے عائد پابندی کوبھی ہٹاتے ہوئے کہاکہ ہم صحافی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ لکھنا بند کردو۔
واضح رہے کہ محمد زبیر کے خلاف 2018میںان کے ٹویٹ کے ذریعے مذہبی گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور فارن کنٹری بیوشن(ریگولیشن)ایکٹ 2010کی خلاف ورزی پر یہ مقدمات درج کئے گئے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button