مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پوسٹروں میں کشمیریوں سے 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

0f0cd0ea-7f17-4307-be50-3dbb806dba4e 71e64cd3-bbf4-44f6-a384-0809ffe94bc6 2635e12b-ffee-4aeb-ac22-6aabf4999aad  cde00afd-c6ef-45a5-80e5-9571036ca579 d3fad248-ec54-473d-afb9-fcf067651060
سرینگر04 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں سے کل 5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیاتھا۔وراثاء شہدا جموں و کشمیر، جموں کشمیر لبریشن الائنس، فلاح پارٹی جموں و کشمیر اور کشمیر ریزسٹنس الائنس کی طر ف سے سرینگر، بڈگام، سوپور، بارہمولہ، کپواڑہ ،پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور مقبوضہ علاقے کے دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں کشمیریوں سے کل 5اگست کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کے علاوہ مکمل ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے تاکہ بھارت کوواضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر اسکے جبری اور غیر قانونی تسلط کومسترد کرتے ہیں۔ پوسٹروں میں درج ہے کہ مقبوضہ و کشمیر کی تاریخ میں پانچ اگست کو سیاہ ترین دن کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس دن قابض بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا تھا جسے نہ صرف کشمیریوں بلکہ عالمی برادری نے بھی مسترد کردیا ہے ۔ پوسٹر میں کشمیری عوام سے کہاگیا ہے کہ وہ 5 اگست کو مکمل ہڑتال کریں اور جگہ جگہ سیاہ جھنڈے لگاکر بھارت پر واضح کردیں کہ کشمیری عوام نے گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کے تسلط کو قبول نہیں کیا او رنہ آئندہ کریں گے۔ کشمیری عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں تاکہ شہدائے کشمیر کا مشن پائیہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

b9786abf-72c9-4045-8e17-90e447fde3b8 cde00afd-c6ef-45a5-80e5-9571036ca579 d3fad248-ec54-473d-afb9-fcf067651060 2635e12b-ffee-4aeb-ac22-6aabf4999aad 71e64cd3-bbf4-44f6-a384-0809ffe94bc6 0f0cd0ea-7f17-4307-be50-3dbb806dba4e7abfb063-aabc-4812-9bef-96798583d629 20 (1) 20b22a9c-59dc-4c9f-a8b5-7397b2dbed6d 21a88634-7684-433a-b6d7-aebb691122f0 71e64cd3-bbf4-44f6-a384-0809ffe94bc6 af951fff-97c5-423b-90b7-994403e68035 b5d58ea4-08dd-4fa6-be0e-7e9d8030d5be b9786abf-72c9-4045-8e17-90e447fde3b8 c895a661-2947-4f80-89e6-8bc0a0ef82e6 cde00afd-c6ef-45a5-80e5-9571036ca579 d3fad248-ec54-473d-afb9-fcf067651060 eee27817-ad1e-48a4-b3e9-d16705904a28 (1) eee27817-ad1e-48a4-b3e9-d16705904a28

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button