مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہارتشویش

JampKBARASSOCIATIONسرینگر 12 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے ) کے تحت نظر بند سینکڑوں کشمیریوں کو اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔بیان میں نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن آف انڈیا اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے اپیل کی گئی دور دراز کی بھارتی جیلوںمیں بند کشمیریوں کو وادی کشمیری کی جیلوں میں منتقلی کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button