APHCآزاد کشمیر

پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

IMG-20220814-WA0050اسلام آباد 14اگست(کے ایم ایس) پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پراسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقادکیاگیا۔
تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔ تقریب میں حریت رہنمائوں کے علاوہ سعودی عرب سے آنے والے مہمان غلام نبی بٹ اورراجہ پرویزنے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کے استحکام اورخوشحالی اورمقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔آخر میں پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
دریں اثناء جموں کشمیر فریڈم موومنٹ(فورم) کے رہنمائوں محمد حسین خطیب، مشتاق احمد زرگر،محمد لطیف لون، خواجہ نعیم الحسن اورایڈووکیٹ محمود اختر قریشی نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے پر مسرت موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباددی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کے دلو ں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اوراس لازوال رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ فورم کے رہنمائوں نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ پاکستان سلامت رہے اور تا قیامت قائم ودائم رہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button