مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مدد کی

سرینگر02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک اور مثالی کارروائی میں مسلم برادری کے ارکان نے آج ضلع شوپیاں کے گاﺅںPargochiمیں ایک معمر پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں ہندو برادری کے افراد کی مدد کی۔
چونی لال کھنہ کی اہلیہ 75 سالہ چونی دیوی طویل علالت کے باعث جمعرات کی شب انتقال کر گئیں۔اس کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے مقامی لوگ جوق در جوق آنجہانی خاتون کے گھر پہنچ گئے۔انہوںنے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور رات بھر انہیں تسلی دینے کے بعد آج صبح (جمعہ) لکڑیوں کا بندوبست کیا اور لاش کو شمشان گھاٹ لے جانے کے علاوہ دیگرضروری رسومات ادا کرنے میں مدد فراہم کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button