جموں

ڈوڈہ میں دو سڑک حادثات میں 5افراد جان سے گئے

جموں05ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں دو مختلف سڑک حادثات میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد اپنی زندگی کی بازی ہارگئے۔
گلگندر پل ڈوڈہ کے قریب ایک آلٹو گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ایک اور حادثے میں ایک ماروتی کار پل ڈوڈہ سے بھدرواہ کی طرف جاتے ہوئے مغل مارکیٹ کے نزدیک سڑک سے پھسل کر تقریباً 150فٹ نیچے نیرو ندی میں جاگری۔ اس حادثے میں بھدرواہ کے علاقے بھلاڑہ سے تعلق رکھنے والا سجاد احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button