جموں
فاروق عبداللہ جلد جیل میں ہوں گے، بی جے پی رہنما
جموں یکم اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ بہت جلد جیل میں ہوں گے۔
بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی حکومت ہوگی توفاروق عبداللہ جیل میں بیٹھ کر اپنا نقصان گن رہے ہوں گے۔