مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیان میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر 12ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔
فوجیوں کی طرف سے ضلع کے علاقے ہیف شرمال میں کارروائی کے دوران علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسزکے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ فوجیوں نے علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button