آزاد کشمیر

سوشل میڈیا صارفین کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد17ستمبر(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر حکومت کی سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیاہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین سیاحت کو فروغ دینے اور آزاد جموں و کشمیر کا بہتر تشخص پیش کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار لڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button