مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کولگام میں مزید دو نوجوان شہید کردیے

سرینگر27ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے آہوٹو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔تازہ ترین شہادتوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں شہیدہونے والے نوجوانوں کی تعدادتین ہو گئی ہے۔ فوجیوں نے گزشتہ رات اسی ضلع کے علاقے بٹ پورہ میں ایک نوجوان کو شہید اور دوسرے کو زخمی کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button