APHC

الطاف احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ کل اسلام آباد میں ادا کی جائیگی

اسلام آباد 11اکتوبر (کے ایم ایس )کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل (بدھ کو ) دن گیارہ بجے اسلام آباد میں بھارت کی حراست میں شہید ہونے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء الطاف احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نماز جنازہ حریت دفتر گلی نمبر 85مکان نمبر 389Bآئی ایٹ فور اسلام آباد کے سامنے گرائونڈ میں ادا کی جائیگی ۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی رہنمائوں اورطلبہ سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔
یاد رہے کہ سرطان میں مبتلا کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند رہنماء الطاف احمد شاہ گزشتہ شب نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ 2017 سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button