مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں مولانا عباس انصاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت
سرینگر25اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
86سالہ حریت رہنما طویل علالت کے بعد آج سرینگر کے علاقے نواکدل میں اپنی رہائش گاہ پرانتقال کر گئے۔مولانا عباس انصاری کی میت کو ایک بڑے جلوس کے ساتھ سرینگر کے علاقے جڈی بل میں واقع ان کے آبائی قبرستان بابامزار لے جایا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں حریت رہنمائوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ ان کے بیٹے مسرور عباس نے پڑھائی۔ انہیں آہوں اور سسکیوں کے شور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مزید تصویریں جنازے کی۔۔۔۔