مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی طرف سے مولانا عباس انصار ی کی وفات پر اظہار تعزیت

سرینگر27 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں مولوی بشیر احمد عرفانی، سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس سینئر حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی رہائش گاہ پرگئے اور سوگوار خاندان سے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
حریت رہنمائوں نے اس موقع پر مولانا عباس انصاری کو تحریک آزادی کشمیرکیلئے ان کی گرانقدر قربانیوں اور خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ عباس انصاری نے اپنی زندگی کشمیریوں کی فلاح و بہبود، تحریک آزادی اور اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عباس انصاری کی وفات کشمیری عوام کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ مولانا انصاری نے بھارتی مظالم کا نشانہ بننے کے باوجود اپنے موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی پرامن جدوجہد کواسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button