پاکستان

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہنگامہ خیز صورتحال پاک بھارت کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے، مسعود خان

واشنگٹن 29 اکتوبر (کے ایم ایس) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ ہنگامہ خیز صورتحال پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے یہ بات معرو ف امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مستقل خطرہ ہے کہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں دونوں ممالک اپنے اسٹریٹجک ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔
مسعود خان نے کہا کہ یہ بھارتی جارحیت تھی جس کی وجہ سے پہلی پاک بھارت جنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس کے بعد سے دونوں ممالک تین اور بڑی جنگیں لڑ چکے ہیں جبکہ جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں کنٹرول لائن پر اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button