مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہندو ئوں کا مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے احتجاجی مظاہر

 

جموں 04 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ہندوئوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت میں ناکامی پر بھارتی قابض انتظامیہ کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں کشمیری پنڈت ، بجرنگ دل ، شیو سینا ، ڈوگرہ فرنٹ اور کئی دیگر ہندوتنظیموں کے کارکنوں نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ مظاہرین مندر میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروئی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ انہوں نے وادی میں ہندوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔جگتی کیمپ کے سوہن لال نے اس موقع پرکہا کہ ہم جموں وکشمیر کے تمام مندروں کی سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر ہمارے مندر محفوظ نہیں ہیں اور ہمارے لوگ وادی میں محفوظ نہیں ہیں تو کشمیری پنڈت کیسے اپنے وطن واپس آئیں گے ؟بجرنگ دل کے کارکن راکیش کمار نے کہا ، "ہم تمام مندروں کا تحفظ چاہتے ہیں۔ پریم ناتھ بھٹ میموریل ٹرسٹ نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button