مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا
سری نگر20 نومبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک فوجی آپریشن کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔