مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : تحریک حریت کے امیر حمزہ پھر گرفتار

 

سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تحریک حریت کے جنرل سیکرٹری امیر حمزہ کو غیر قانونی نظر بندی سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد انہیں بانڈی پورہ تھانے میں منتقل کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیر حمزہ کی اہلیہ اپنے شوہر کی نظر بندی کے دوران وفات پا گئی تھیں لیکن انہیں بدستور نظر بند رکھ کر مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ امیر حمزہ کو قریباً ایک ماہ قتل غیر قانونی نظر بندی سے رہا کیا گیا تھا۔
تحریک حریت جموں کشمیر نے امیر حمزہ کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اسطرح کی ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button