مقبوضہ جموں و کشمیر

”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے “سرینگرمیں پوسٹر چسپاں

سرینگر 23 دسمبر ( کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ” کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے “ اور ناجائز بھارتی قبضے نے کشمیریوں کی روزمرہ زندگی اجیرن کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر ”جموں کشمیر صدائے مظلوم“ کی طرف سے سرینگر میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔پوسٹروںمیں بانی پاکستان قائد اعظم علی محمد جناح ؒ، نظر بند حریت رہنماﺅں میرواعظ عمر فاروق، مسرت عالم بٹ، یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور مشتاق الاسلام کی تصاویر موجود ہیں ۔ پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے چھٹکارہ مل سکے۔
پوسٹروں کے ذریعے بھارت کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق،حق خودارادیت کے مطالبے ہرگز دستبردار نہی ںہون گے۔
IMG-20221224-WA0047 IMG-20221224-WA0043 IMG-20221224-WA0040 IMG-20221224-WA0042

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button