مقبوضہ جموں و کشمیر
معروف کشمیری رہنما نجم الدین مظفر آباد میں انتقال کر گئے
مظفر آباد 24 اگست (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے ہجرت کرنے والے معروف کشمیری رہنما نجم الدین جو کہ شہید محمد اشرف صحرائی کے قریبی رشتہ بھی ہیں مختصر علالت کے بعد آج مظفر آباد میں انتقال کرگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مرحوم کا تعلق ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب سے تھا۔ مرحو م گزشتہ چار دہائیوں سے مسلسل جدوجہد آزادی کشمیرسے وابستہ تھے۔ ان کا پورا خاندان تحریک آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشارہے ۔ تمام حریت پسند رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیاگیا ہے۔
محمد احسن اونتو سمیت حریت پسند رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیاگیا ہے۔