بھارت

چندی گڑھ : وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب سے بم برآمد

چنڈی گڑھ02جنوری(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع رہائش گاہ کے قریب سے ایک بم برآمد ہواہے۔
بم وزیراعلی کے ہیلی پیڈ کے قریب سے ملا ہے۔ چندی گڑھ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نوڈل آفیسر سنجیو کوہلی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع رہائش گاہ کے قریب ایک بم برآمد ہو اہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹیوب ویل آپریٹر نے ہیلی پیڈ اور وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب آم کے باغ میں بم دیکھا۔جس وقت ہیلی پیڈ کے قریب سے بم برآمد ہوا وزیر اعلیٰ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کی رہائش گاہ جائے وقوعہ سے صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button