بھارت

اتر پردیش:16ویں صدی کی تاریخی مسجد کو مسمار کردیاگیا

نئی دلی 16جنوری(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں ایک تاریخی شاہی مسجد کو مسمار کر دیاگیا ہے۔
یہ مسجد 16ویں صدی میں شیر شاہ سوری کے دور میں تعمیر کی گئی تھی جسے بھارتی فورسز کی موجودگی میں منہدم کیاگیا ۔مسجد کے امام محمد بابل حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تاریخی مسجد کو مسمار کئے جانے سے بچانے کیلئے پہلے ہی یہ معاملہ ضلعی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کے بعدباوجود مسجد کو مسمار کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں لہ آباد ہائی کورٹ نے مسجد کومسمار کئے جانے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیاتھا ۔بابل حسین نے مزید بتایا کہ انہوں نے تاریخی مسجد کو مسمار کئے جانے کے بعد عدالت میں ایک بیان حلفی پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ سے ان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سول کورٹ کا دروازہ کٹھکٹھایا تھا تاہم اس نے بھی اسٹے دینے کی انکی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس کے بعدلوئر کورٹ سے رابطہ کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ مسجد کے مسمار کئے جانے کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے ۔اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کے بین الاقوامی آبی تعاون کے سابق سربراہ اشوک سوین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر مسجد کو بلڈوز کیے جانے کی ویڈیو شیئر کی ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button