بھارت

جھارکھنڈ : دھماکے میں بھارتی پیراملٹر ی کے دو کمانڈو زخمی

 

جمشید پور21 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک بم دھماکے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو کمانڈوز زخمی ہوگئے۔
دھماکہ ضلع مغربی سنگھ بھوم کے علاقے چائی باسا میں واقع تمباہاکا جنگل میں نکسل علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہوا ۔دھماکے میں کمانڈو بٹالین کوبرا کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو ہوائی جہاز کے ذریعے علاج کے لیے رانچی شہر لے جایا گیا۔
یاد رہے کہ گیارہ جنوری کو ایک دھماکے میں سی آر پی ایف کے چھ اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ 12 جنوری کو اسی علاقے میں اسی طرح کے ایک دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button