کشمیری تارکین وطن

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت

لندن 26جنوری (کے ایم ایس)
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔
برطانوی اراکان پارلیمنٹ نے اس حمایت کا اعلان آج لندن میں پارلیمنٹ ہائوس میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے معصوم کشمیریوں کی نسل کشی بندکرانے کا بھی مطالبہ کیا ۔برطانوی قانون سازوں نے آزادکشمیر کے صدر کو اپنی حمایت کایقین دلاتے ہوئے کشمیر کامسئلہ ہر فورم پراٹھانے کا وعدہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ وہ حکومتی سطح پر بھی کشمیریوں کی آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button