APHC-AJKیوم یکجہتی کشمیر

”یو م یکجہتی کشمیر“ پر وزیر اعظم کا دورہ مظفر آباد خوش آئند ہے، حریت وفد

aphc pm meeting

اسلام آباد5فروری (کے ایم ایس)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو ہر بین الاقوامی فورم پر بے نقاب کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج ” یومِ یکجہتیِ کشمیر “کے موقع پر مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں قومی مفاد کیلئے سیاسی وابستگیوں کو بھلا کر ایک ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم اسی طرح قومی ایشوز پر اتحاد قائم رکھیں تو کشمیر کی آزادی دور نہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماوں نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی” یومِ یکجہتیِ کشمیر “پر کشمیریوں کے درمیان موجودگی کو کشمیر کاز کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا ۔ وفد نے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم وجبر کی داستان اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے پروزیرِ اعظم کو ا خراجِ تحسین پیش کیا۔
حریت رہنماﺅں نے وزیرِ اعظم کے دورہ مظفر آباد کو ان کی کشمیر کاز کیلئے ذاتی دلچسپی کا عکاس قرار دیا۔ ملاقات میں ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، الطاف حسین وانی، محمد حسین خطیب، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم اور منظور احمد الیاس ،ضیاءحسین موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیرِ اعظم کے مشیر قمر الزماں کائرہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button