مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : غیر کشمیری خاندان کے پانچ افراد کی موت

سرینگر08 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک غیر کشمیری خاندان کے 5 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک غیر کشمیری رہائشی ماجد انصاری کا خاندان ضلع کے علاقے کرالپورہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کرائے کی رہائش گاہ پر مشتبہ طور پر دم گھٹنے سے انتقال کر گیا۔
مرنے والوں میں 35سالہ ماجد انصاری ، ان کی اہلیہ30 سوہانہ ،4سالہ فیضان، 3سالہ ابو زر اورچند روز کا ایک شیر خوار بچہ شامل ہیں۔انہیں اپنے گھر میں بیہوش پانے پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرا ر دیدیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button