بھارت
مقبوضہ کشمیر جانے کی کوشش کرنے والے تین بنگالی تریپورہ میں گرفتار
اگرتلہ یکم مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی حکام نے ریاست تری پورہ کے اگرتلہ ریلوے اسٹیشن سے تین بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں بنگالی منگل کی شب بنگلہ دیش کے ضلع راجشاہی سے مغربی تریپورہ میں بھارت بنگلہ دیش سرحد کے راستے سدھائی گائوں میں داخل ہو ئے تھے ۔گرفتارکئے گئے بنگالیوں کی شناخت رسول علی، عبداللیطان اور محمد آصف کے طورپرہوی ہے ۔ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا بنگلہ دیشی شہری کولکتہ کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے تھے جہاں سے انہوں نے مقبوضہ کشمیرجانا تھا۔ تینوں بنگالیوں کو عدالت میں پیش کردیا گیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔