مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کےخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، شبیر شاہ

سرینگر 03 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔

شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کی آبادی کو بالکل اسی طرح نشانہ بنا رہا ہے جس طرح اسرائیل فلسطین میں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد انہیں زیر حراست بہیمانہ تشدد اور جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ شبیر احمد شاہ بھارتی فوجیوں کی حراست میں شہید ہونے والے ضلع کپواڑہ کے نوجوان عبدالرشید ڈار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزاد ی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوںنے کہ بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔
شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد کو مزید فروغ دینے اور ایک جاندا ر اور اجتماعی بیانیہ اپنا نے کی ضرورت ہے۔ شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تحقیقات کیلئے اپنی ٹیم مقبوضہ علاقے میں بھیجے۔ انہوںنے عبدالرشید ڈار کے حراستی قتل کی بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button