مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض حکام نے سابق مجاہد کمانڈر امتیاز عالم کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر04مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے بتایا کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر امتیاز عالم کی جائیداد ضبط کر لی ہے، جنہیں گزشتہ ماہ پاکستان میںشہید کردیاگیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ این آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں کرالپورہ کے علاقے بابر پورہ کے رہائشی بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم کی جائیداد پاکستان سے کام کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے ایک حصے کے طور پر ضبط کی ہے۔حکام نے بتایا کہ این آئی اے نے امتیاز عالم کی ڈیڑ ھ کنال سے زیادہ کی اراضی ضبط کر لی۔ بھارتی حکومت نے امتیاز عالم کو گزشتہ سال 4اکتوبرکوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد نامزد کیا تھا۔این آئی اے کی یہ کارروائی جمعرات کو سرینگر میں مشتاق احمد زرگر اورجمعہ کوبارہمولہ میں باسط احمد ریشی کی جائیداد کو ضبط کئے جانے کے بعدکی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button