مقبوضہ جموں و کشمیر

ایس آئی اے نے سرینگر کی عدالت میں چار کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی

SIA

سرینگر04مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے سرینگر کی ایک خصوصی عدالت میں چار کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کاکہ پورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے عمر مشتاق خان،سانبورہ پلوامہ کے مرتضی رشید ڈار، ڈیتھو ہرپورہ اسلام آباد کے سجاد احمد ڈار اور علی کاشف جان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ چاروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قابض حکام تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی غرض سے کشمیری نوجوانوں کی مختلف بہانوں سے جیلوں میں ڈالنے کے لئے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسارہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button